چوہدری ہشام کا اعزاز ۔ میلہ بھیلم شہید پر شاندار کارکردگی ۔

 

 

خوشاب (نمائندہ ایکسپریس خوشاب ) ۔ مرتجز حسینیہ ٹینٹ پیگنگ کلب خوشاب کے کنوینئر اورمعروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عطا اللہ کے فرزند چوہدری ہشام نے کہا ہے کہ میلہ بھلیم شہید پر ان کی پوری سیکشن نے بھر پور کارکردگی کامظاہرہ کیا جس پر وہ بہت ہی زیادہ خوش ہیں اور اپنے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتےہیں جنھوں نے ان کو اس کامیاپی پر مبارکباد دی ۔ انھوں نے ایکسپریس خوشاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  گھڑسواری سے مجھے بہت لگاو ہے ۔ کیونکہ گھڑ سواری سے انسان جسمانی طور پر فٹ رہتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک بہت سے قومی اور ملکی لیول کے مقابلوں میں نیزہ بازی کے میدان میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے بہت ہی شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلاشبہ نیزہ بازی ایک بہت ہی مشکل کھیل ہے ، مگر یہ ہماری مشرقی ثقافت کا حصہ ہے اس لئے ہم اس کی ترویچ اور ترقی  کے لئے بھر پور کوشش کررہے ہیں۔

Copy of nz (37)-12x18

سندھ حکومت کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی سے تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئی جس پر پوری قوم کو افسوس ہے. چوہدری عبدالمنان

جوائنٹ سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چوہدری عبدالمنان نے کہا کہ سندھ حکومت کی لاپرواہی اور غیر سنجیدگی سے تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئی جس پر پوری قوم کو افسوس ہے۔وزویر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کا متاثرہ علاقہ میں دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف ایک محب وطن اور پاکستانی عوام کا دکھ درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی سے ہلاکتوں کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ صوبائی خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں‘ دہشت گردی اور مسلح انتہا پسندی اس وقت ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جسے دور کرنے اور ملک کی کشتی کو پار لگانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ ملک میں امن و امان کاقیام‘ توانائی بحران کا خاتمہ اور عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کی ترجیحات ہیں۔

قومی و صوبائی حکومتیں وطن عزیز میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں فلاپ ہو چکی ہیں۔ . انجینئر گل اصغر خان بگھور

پاکستان تحریک انصاف کے راہنما انجینئر گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی حکومتیں وطن عزیز میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں فلاپ ہو چکی ہیں۔ عوام اپنے آپ کو عدم تحفظ کاشکار سمجھتے ہیں۔ مہنگائی کے جن نے زندہ لوگوں کو نگلنا شروع کر رکھا ہے اور حکمران طبقہ عیش و عشرت کے خول سے باہر نہیں نکل رہا۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والے حکمرانی کا حق نہیں رکھتے۔ انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرنے والے آج عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں حکمران طبقہ عوام کو ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات اور ریلیف دینے میں بھی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔ 

gul asghar